
دمشق : شام کے صوبے حلب کے مغربی حصے میں راکٹ حملے میں حکومت کے حامی 12 فوجی جانبحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔راکٹ حملے میں حکومت کے حامی فوجی گروپ کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سے بس پر حملہ کیا۔یہ ابھی واضح نہیں کہ راکٹ حملہ کس باغی گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے.


































