Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

شام دہشت گردوں کے قبضے میں آگیا ہے، بشار الاسد

ماسکو: شام کے سابق صدر بشارالاسد کا سقوط دمشق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ ملک چھوڑنے کے پیشگی منصوبے کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بشار الاسد نے کہا کہ انہوں نے آخری دم تک دہشت گروں کے خلاف دفاع کرنے کا عزم کر رکھا تھا۔ ۔کسی بھی موقع پر عہدہ چھوڑنے یا پناہ کی تلاش پرغورنہیں کیا۔ شام کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں دمشق میں اتوار آٹھ دسمبر کو علی الصبح تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہا جب دہشت گرد قوتوں نے دمشق میں دراندازی کی تو میں جنگی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے اپنے روسی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اللاذقيہ چلا گیا۔ شام کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس صبح حميم بیس پر پہنچے تھے۔ جیسے جیسے اس علاقے میں میدانی صورت حال خراب ہوتی جا رہی تھی اور روسی فوجی اڈہ خود ڈرون حملوں کی زد میں آ گیا تھا تو ماسکو نے درخواست کی کہ بیس کی کمان آٹھ دسمبر کی شام کو روس جانے کے لیے فوری انخلا کا بندوبست کرے۔ انہوں نے ملک کے نئے رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ جب ریاست دہشت گردی کے ہتھے چڑھ جاتی ہے اور اس کی بامعنی حصہ ڈالنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے تو کوئی بھی عہدہ بے مقصد ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular