
دمشق :شام نے اپنی سرزمین سے امریکی اورترک فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں پائیداری اور بہتر حالات کی راہ میں رکاوٹ امریکی اور ترک فوجوں کی غیر قانونی موجودگی ہے، ان کی طرف سے دہشتگرد گروہوں اور ملیشیا کی حمایت ہے، شام کے تیل، گیس اور زرعی پیداوار جیسے قومی سرمائے کی لوٹ مار اور شامی عوام پر تھوپی گئی اقتصادی دہشت گردی ہے۔شام کے مندوب نے کہا کہ امریکی حکومت کا دہشت گرد گروہوں کے زیرقبضہ شمال علاقوں میں اقتصادی سرگرمی کے لئے لائسنسس دینے کا فیصلہ، شام کی خودمختاری، اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہونے کے علاوہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے.


































