دمشق : شام کے شہر حسکہ کے قریب امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا جبکہ فوجیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو ئے۔ جس میں پانچ امریکی فوجی شامل ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق حملہ گزشتہ روز دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر حسکہ شہر کے قریب کیا گیا۔ حملے میں زخمی 2 فوجیوں کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر 3 زخمی فوجیوں اور امریکی کنٹریکٹر کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عراق منتقل کیا گیا۔ امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون ایرانی تھا۔
































