Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

شام نے پابندیوں میں ریلیف کے لیے امریکا کی تمام 8 شرائط مان لیں

دمشق : شام نے پابندیوں میں ریلیف کے لیے امریکا کی تمام آٹھ شرائط منظور کرلیں۔ امریکی انتظامیہ کے نام جوابی خط میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ شام اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ شام کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں کہا گیاہےکہ امریکا کے بیشتر مطالبات پورے کر لیے ہیں، جبکہ مطالبات پورے کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ باہمی مفاہمت کی ضرورت ہے۔
امریکہ نے شام کو آٹھ شرائط پیش کی تھیں جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے باقی ماندہ ذخیروں کو تباہ کرنا۔غیر ملکی جنگجوؤں کو نکالنا۔ امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف حملوں کی اجازت دینا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غیر ملکیوں کو اعلیٰ حکومتی ذمہ داریاں نہ دی جائیں۔ تمام مطالبات کو پورا کرنے کے بدلے میں امریکہ نے معطلی کو دو سال تک بڑھانے اور ممکنہ طور پر مزید چھوٹ دینے کی پیشکش کی۔ شام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی فریق، بشمول اسرائیل کے لیے خطرے کا ذریعہ نہیں بننے دے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular