
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورہ کےپیش نظر بھارتی فوجیوں نے دہشت گردی کی کارروائیاں تیزکردی ہیں، بھارتی فوجیوں نےکولگام میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 8 ہوگئی ہے. دوسری جانب مودی کےدورے کیخلاف اتوار کوہڑتال کی جائے گی. ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے قبل وادی میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات، نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال جاری ہے۔ دوسری جانب اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔


































