
بچے پسند کرتے ہیں کہ ایک کہانی کو بار بار سنیں تاکہ اس کی تمام جزئیات سے آگاہ ہوجائیں۔
کہانی سناتے ہوئے بعض دفعہ رکیے اور اس کہانی کے بارے میں اس سے سوالات پوچھیں:
مثلا سوال کریں: ” آپ کے خیال میں آگے کیا ہوگا؟
آپ کو ان میں سے کون سا جانور پسند ہے؟
اگر آپ ہوتے تو کیا کرتے؟
اگر بچہ صحیح سے جواب نہ بھی دے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان سوالوں سے وہ سوچنے پہ مجبور ہوگا اور سوچنے، آنالیز کرنے اور مسئلہ کا حل نکالنے کی صلاحیت پروان چڑھے گی۔


































