Mon Aug 24, 2026

معاشی دباؤ فوجی شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب یورپی یونین کا ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ جارحیت نے خود امریکا کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، قالیباف ٹرمپ کی شخصیت پرستی، امریکی صدر نے ہر چیز پر اپنا نام اور چہرہ نمایاں کرنا شروع کردیا صیہونی فوج اور آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شہید، 19 زخمی چین کی مدد کے بغیر ایران کو تنہا کرنا ممکن نہیں، نیو یارک ٹائمز یوکرین نے اپنے لئے جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں، پیوٹن ایران سے معاشی روابط برقرار رکھنے والے ممالک بھی معاشی تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں، امریکا پینٹاگون پر تنقید، امریکی عسکری اخبار کے چیف ایڈیٹر، پبلشر اور رپورٹر برطرف ثالثی کوششیں، پاکستانی فیلڈ مارشل کل ایران کا دورہ کرینگے ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کا امکان خطرہ میں ڈال رہا ہے ، مسلم ممالک امریکا اور کینیڈا کے تجارتی مذاکرات آخری وقت میں ناکام ایران امریکی شرائط پر معاہدہ کرنے کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ کا اعتراف اسلام آباد میں 6 ماہ کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری ایران کا عراق پر مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے پر زور

روزانہ کی خبریں

امداد کی ترسیل روکنا معاہدہ کی واضح خلاف ورزی ہے، حماس

دوحہ : حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہاہےکہ اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا جنگ بندی معاہدے کی شقوں سے صریح انحراف اور بدنیتی پر مبنی رویے کا عکاس ہے۔ اسامہ حمدان نے اس بات پر زور دیا کہ فوری ترجیح غزہ میں انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا اور رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں میں کھولنا ہے تاکہ محصور آبادی پر مسلط سنگین انسانی المیے کی شدت میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ قطر ، مصر اور ترکیہ سمیت ثالث ممالک واشنگٹن کے ساتھ رابطوں کے ذریعے مسلسل اور سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں تاکہ قابض اسرائیل کو اس کے وعدوں کا پابند بنایا جا سکے اور ٹال مٹول کی پالیسی کا خاتمہ ہو۔ اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ حماس کے ہتھیار حوالے کرنے کا شوشہ کسی بھی زمینی حقیقت پر مبنی نہیں اور اسے محض ہوا میں چھلانگ قرار دیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب قابض اسرائیل خود معاہدے کی کسی شق پر عمل درآمد نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular