
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کو پلواما کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسزنے پلواما اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ چند روز میں قابض بھارتی فوجی 14 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔


































