
جدہ :مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے مطابق اور سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائيگی شروع کردی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے سعودی عرب آںے والوں کے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی ہے۔ افغانستان، جنوبی افریقہ، زمبابوے و دیگر ممالک سے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی بھی اٹھالی گئی ہے۔ادھر حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام میں نمازوں کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔


































