روم : جرمنی اور اٹلی نے بورڈ آف پیس کی موجودہ شکل میں شمولیت سے انکار کردیا۔ جبکہ اسپین نے بورڈ کو اقوام متحدہ کے دائرۂ کار سے باہر قرار دیا ہے۔ جرمنی اور اٹلی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی قیادت میں امن بورڈ کی کوشش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، لیکن آئینی مسائل کے باعث فی الحال محدود کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے روم میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہا کہ اٹلی اور جرمنی مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک اس پہل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ ڈھانچے کے تحت شمولیت آئینی طور پر ممکن نہیں۔ اس سے پہلے اسپین کے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے کہا تھا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کے فریم ورک سے باہر ہے اور اس میں فلسطینی اتھارٹی کی نمائندگی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سانچیز کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پُرامن اور محفوظ بقائے باہمی کا فیصلہ بھی دونوں فریقین کو باہمی مکالمے کے ذریعے کرنا چاہیے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسپین، جرمنی اور اٹلی کا بورڈ آف پیس میں شمولیت…
اسپین، جرمنی اور اٹلی کا بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار
-
Raza Musani - جنوری 24, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 2
- 0 minute read


































