
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد مفاہمت کے بعض حصے غیر مؤثر ہو گئے۔ انہوں نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تیل کی فروخت پر پابندیوں کی بحالی۔ امریکی حملے اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جاری کارروائیوں کے باعث جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمت کے اہم اور بنیادی حصے موثر نہیں رہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی ’سالمیت، قومی خود مختاری اور قومی سلامتی‘ کے دفاع سے گریز نہیں کرے گا۔


































