Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مسکراہٹ

دوستو!مسکراہٹ دوستی کا پاسپورٹ ہے۔اس جملے پر آپ جس قدر غور کریں گے اس کی سچائی پر اتنا ہی مکمل یقین ہوتا چلا جائے گا۔ کامیاب اور ہردلعزیز شخصیتوں کا جائزہ لیجئے۔ آپ کو معلوم ہوگا ان کی اکثریت ہمیشہ مسکرانے والوں کی ہے ان حضرات کی ہر دلعزیزی اور کامیابی کا راز ان کی مسکراہٹ میں پوشیدہ ہے۔
مسکراہٹ نظر تو چہرے پر آتی ہے لیکن اس کا منبع دل کی گہرائیوں میں ہے۔ اس سے انسان کے اس رویے کی نشاندہی ہوتی ہے جو وہ زندگی اور دوسرے لوگوں سے متعلق روارکھتا ہے مسکراہٹ انسانی شخصیت کی آئینہ دار ہے۔ اسے چہرے پر لانے کے لئے شعوری کوشش سے کام نہیں لینا پڑتا، کیونکہ انسانی شخصیت کے اصلی اور حقیقی خدوخال ہمیشہ لاشعوری طور پر نمایاں ہوتے ہیں۔
مسکراتا ہوا تروتازہ چہرہ ہمارے لئے کتنی اہمیت کا حامل ہے اس کا صحیح احساس غمزدہ اور اترے ہوئے چہروں کو دیکھ کر ہوتا ہے آئیے سب سے پہلے جائزہ لیں کہ ہنستا مسکراتا ہوا چہرہ ہمارا قیمتی سرمایہ کیوں ہے اور ہم مسکراہٹ کی مدد سے کس طرح جسمانی کشش، ذہنی آسودگی اور معاشرتی وقار اور ہر دلعزیزی حاصل کر سکتے ہیں۔
مسکراہٹ کا اولین خوشگوار رد عمل چہرے پر مرتب ہوتا ہے۔ کسی روز آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے چہرے پر نگاہ ڈالئے۔ ویرانی کے سوا کچھ دکھائی نہ دے گا۔ اب ذرا گہرا سانس لیجئے اور چہرے پر ایک وسیع مسکراہٹ پیدا کیجئے ویرانی فوراً غائب ہو جائے گی۔ سپاٹ چہرے پر حسن اور شگفتگی کا رنگ جھلکنے لگے گا اور کشش اور جاذبیت پیدا ہو جائے گی۔
مسکراہٹ ہو یا نفرت کا اظہار چہرے کے نقوش دونوں صورتوں میں بدلتے ہیں۔ مسکراہٹ اپنے دامن میں علاج کی سی افادیت رکھتی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے مسکراہٹ انسان کو نفرت حقارت اور مظلومیت کے زہریلے احساسات سے نجات دلانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے انسان میں زندگی کی امنگ پیدا کرتی اور اسے نسبتاً زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے حال ہی میں امراض قلب اور دوسری بیماریوں سے ہونے والی اموات کا ایک سروے کیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ ان امراض سے عموماً وہی لوگ محفوظ رہتے ہیں جو تفکرات اور پریشانیوں کی یلغار میں بھی مسکراہٹ اپنے ہونٹوں سے جدا نہیں کرتے ایک مشہور ماہر نفسیات کا قول ہے۔ اگر آپ مسکرانے کی عادی ہیں تو اعصابی کمزوری آپ کے پاس بھی نہیں بھٹک سکتی۔
ذہن پر بھی مسکراہٹ کا خوشگوار اثر مرتب ہوتا ہے۔ پر امیدی انسان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتی ہے اور مسکراہٹ اس کے بدلے میں ذہن کو متحرک کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آدمی ایک انوکھی بشاشت اور خوشی محسوس کرتا ہے۔
معاشرتی طور پر بھی مسکراہٹ کی اہمیت اور افادیت کچھ کم نہیں۔ یہ دوستی کی مظہر ہے اور ہمیشہ مخاطب کے اندر دوستانہ احساسات کو جنم دیتی ہے مزاج اور طبیعت کا اختلاف ہر جگہ موجود ہے۔ جس کی وجہ سے باہمی تعلقات اور میل جول میں ہچکچاہٹ کی جو خلیج حائل ہوتی ہے مسکراہٹ اسے ختم کرنے میں مدد دیتی ہے مسکرانے والا شخص معاشرے میں لوگوں سے تعلقات استوار کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہیں کرتا۔ وہ مخاطب سے مسکراہٹ کا تبادلہ کرتا ہے تو اس کی اپنی انا تسکین پاتی ہے اور اس میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ مسکراہٹ پسندیدگی کا نشان ہے اور ہم میں سے ہر شخص فطرتاً اس بات کا خواہاں ہے کہ اسے پسند کیا جائے اس کا کام سراہا جائے اور اس کی تعریف کی جائے۔ پھر روز مرہ زندگی کے ناخوشگوار اور تلخ واقعات کی شدت بھی مسکراہٹ کی مدد سے کم کی جاسکتی ہے۔ بس اگر مسکراہٹ ہمارا شعار بن جائے تو ہماری اپنی زندگی خوشگوار ہوگی اور حرارت پیدا ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular