
اسکردو(نیٹ نیوز) یوم القدس کے موقع پر اسکردو میں آئی ایس او، اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سے یادگار چوک تک نکالی گئی ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور غاصب صہیونی ریاست اور شیطان بزرگ امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ یادگار چوک پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خمینی بت شکن نے یوم القدس کا اعلان کرکے صہیونی ریاست کے خاتمے کی ابتدا کی۔ آج دنیا بھر میں یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینوں پر اسرائیل کے مظالم کیخلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان مظاہروں میں بلا رنگ و نسل مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک ہو رہے ہیں۔


































