
تہران : اسلامی جمہوری ایران کے نائب صدر اور قازقستان کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد باہمی تعلقات کو مضبوط اور توسیع دینے کے لئے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں اور تعاون کےایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد کھیل، کسٹم، سیاحت اور جوانوں کے امورچمیں مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیا گیا۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاہمتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے وزیر زراعت جب کہ قازقستان کی جانب سے وزیر صنعت نے اقتصادی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ ورزش اور جوانوں کے امور میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے میں ایرانی وزارت کھیل کے معاون اور قازقستان کے سفیر نے حصہ لیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر ایرانی وزیر ثقافت کے معاون اور قازقستان کے سفیر نے دستخط کئے۔ اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور اور کسٹم پر تعاون کی یادداشت پر ایرانی کسٹم کے سربراہ اور قازقستان کے سفیر نے دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے پر دونوں ممالک کی متعلقہ کمپنیوں کے منتظمین اعلیٰ نے دستخط کیے۔


































