
مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فائرنگ کرکے دو صیہونی آباد کار خواتین کو ہلاک اور تیسری کو زخمی کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ الحمرا جنکشن پر پیش آیا۔ مسلح شخص کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے اریحا اور نابلس جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ حملہ آور ان علاقوں کی جانب فرار نہ ہو سکے۔ مسلح فلسطینی گاڑی خراب ہو جانے کے باعث جائے وقوعہ سے پیدل ہی فرار ہوا۔ مرنے والی دونوں خواتین کی عمریں بیس سال کے درمیان تھیں۔


































