کابل : افغانستان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر اہل تشیع کو نشانہ بنایا۔ دارلحکومت کابل میں مسافر وین میں بم دھماکے سے خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ چند گھنٹوں کے دوران کابل میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔ جمعہ کو مسجد میں ایک دھماکے سے 66 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
































