Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

شیعہ سنی وحدت ہی اصل طاقت ہے، تفرقہ ڈالنے والا امت کا دشمن ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں یکجہتی ایران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کا دروازہ ہر کسی پر نہیں کھلتا، اس پر وہی دستک دیتا ہے جس کے ہاتھ لہو سے رنگین ہوں، یہ راستہ آسان نہیں، اس میں ظلم اور آزمائشیں ہیں، مگر حق کبھی خوف سے نہیں رکتا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ علامہ سید ریاض حسین نجفی، سراج الحق، علامہ امین شہیدی، علامہ محمد افضل حیدری سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہی کربلا ہے، یہی عاشورہ ہے، جہاں سے یزیدیت کے خلاف جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے، شیطان ان جذبوں، ایمان، ایثار اور شجاعت کو کبھی شکست نہیں دے سکا، کربلا میں وہ سب کچھ تھا جس کی ایک خوفزدہ معاشرے کو ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون اثر رکھتا ہے، شرط صرف یہ ہے کہ اس کے وارث کون بنتے ہیں، یہی جنگ حضرت آدمؑ سے کربلا تک حق اور باطل کے درمیان جاری رہی ہے، معاشرہ ہمیشہ دو حصوں میں بٹا رہا ہے، یا حسینیت یا یزیدیت، اور آج بھی یہی معرکہ جاری ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انقلابِ اسلامی دراصل کربلا اور عاشورہ کے تسلسل کا عملی اظہار ہے، شیعہ سنی وحدت ہی اصل طاقت ہے، یہی ظہورِ امام مہدی کی بنیاد ہے، تفرقہ ڈالنے والا دراصل امت کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں، یہ حق و باطل کی جنگ ہے جو واقعہ کربلا سے آج تک جاری ہے، یہ مقابلہ چند افراد کا نہیں، ایک مکمل اسلامی تہذیب کا ہے، جو باطل نظام کو چیلنج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک درد، ایک احساس اور ایک منزل پر متحد ہیں، راستہ بھی ان شاءاللہ ایک ہوگا، پاکستان کی سرزمین عدل و انصاف کا مرکز بنے گی اور ظلم کے خلاف ایک مضبوط آواز کے طور پر اُبھرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular