Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

شہید رئیسی کی حکومت نے استقامتی تحریکوں کی ہر سطح پر مدد کی، حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شہید ابراہیم رئیسی جس عہدے پر بھی رہے مثالی رہے اور وہ خادم ملک و ملت تھے۔ ضاحیہ میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب میں حسن نصراللہ نے ایران کی حکومت اور قوم کو اس المناک حادثے پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثہ ایران اور عالمی سطح پر انتہائی دردناک اور افسوسناک واقعہ تھا جس نے ہمیں سوگوار بنا دیا۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ محاذ استقامت، لبنان کی قوم اور حکومت ان لوگوں کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتا ہےجو ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور ہم اس مصیبت کے موقع پر ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای، ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں دسیوں لاکھ افراد کی شرکت کو حضرت امام خمینیؒ اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ کے بعد تاریخ کا تیسرا بڑا جلوس جنازہ قرار دیا۔ سید حسن نصراللہ نے خارجہ پالیسی کے میدان میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صدارت کے مختصر دور میں مغرب کے ساتھ تعلقات کی سطح برقرار رکھتے ہوئے مشرق کے ساتھ تعلقات میں فروغ آیا اور ایران متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا رکن بنا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی کی حکومت نے استقامتی تحریکوں کی ہرسطح پر مدد کی اور صیہونیوں کی مخالفت شدید تر کر دی۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان لبنان، فلسطین اور استقامتی تحریکوں سے قلبی لگاؤ رکھتے تھے۔ ان دونوں شہیدوں کی خدمات بے مثال ہیں، ہم ان کی گرانبہا خدمات کے شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular