
بیروت : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورتحال، مسجد الاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات، غرب اردن اور غزہ میں استقامتی محاذ کی کارروائیوں میں شدت اور علاقائی حالات کا جائزہ لیا گیا، حزب اللہ لبنان اور حماس کے سربراہوں میں استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں کی تیاری اور مشترکہ خطروں کے مقابلے میں تعاون کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئی۔


































