
غزہ : حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مزید کئی اسرائیلی قیدی مارے گئے ہیں۔ حماس نے لاشوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے بارے میں فلسطینی گروپ کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی لاشیں ہیں۔ اور ان کی ہلاکت کی ذمہ ار اسرائیلی فوج اور حکام ہیں۔ ویڈیو میں عربی، عبرانی اور انگریزی زبان میں اسرائیلی عوام کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے ان لاشوں کی شناخت اور نام معلوم کریں۔ وہ آپ کو سب کچھ بتاسکتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ کیا وہ اسیروں کو تابوتوں میں واپس لائیں گے؟۔
ادھر حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات وقت کا ضیاع اور غیر ضروری ہیں کیونکہ مذاکرات کے باعث اسرائیلی فوج کو غزہ میں جارحیت جاری رکھنے کے لیے مزید وقت ملتا ہے۔ جب تک غزہ جنگ کے خاتمے کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے حماس اسرائیل کے ساتھ مزید ثالثی مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔


































