
تہران : امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ متعدد جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی، شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے قبل 11 میں سے 9 جہازوں نے ایرانی روٹ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز عبور کی، آبنائے ہُرمز عبور کرنے والے جہازوں میں 2 ملین بیرل خام تیل لے جانے والا ٹینکر، ایک ریفائنڈ پروڈکٹ سے لدا جہاز اور دو ایل پی جی لے جانے والے ٹینکر بھی شامل ہیں۔


































