
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان پر توہین مذہب کے مقدمات کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر توہین رسالت جیسے سنگین الزامات ملکی سالمیت اور قومی امن کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ملک کو سیاسی انتقام کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔سیاسی اختلافات کو خانہ جنگی میں بدلنے کی کوشش ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو تقویت دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دین و مذھب کے نام پر اپنے مخالفین کی تکفیر ، مقدسات کی توھین کا الزام لگانا ایک گھناؤنا جرم ھے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے۔ حکمران پاکستان کو لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنے سے باز رہیں۔


































