Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام بین الاقوامی سیمینار "امام خمینی رہ پیکر عزم و استقلال” کا انعقاد

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام امام خمینی ؒ کی اکتیسویں برسی کی منابست سے عظیم الشان آن لائن بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان "امام خمینی رہ پیکر عزم و استقلال” تھا۔ اس عظیم الشان علمی و فکری سیمینار کو تین ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے پرنسپل مولانا انیس الحسنین خان نے سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج امام راحلؒ کی برسی ہے، جس کی مناسبت سے اس علمی و فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اسلامک تھاٹ برطانیہ کے سربراہ مولانا مقبول حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ وہ شخصیت تھے، جنہوں نے اپنے آباء کی سیرت کو دہرایا، حضرت ابراہیم ؑاور حضرت علیؑ کی سیرت پر عمل کیا۔ اسلامک سینٹر برمنگھم کے سربراہ، برطانیہ کے معروف اہلسنت عالم دین حضرت مولانا محمد فاروق علوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ عالم، فقیہ، عارف اور بابصیرت رہبر تھے۔ معروف عالم سید علی رضا رضوی نے برطانیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے عملی میدان میں بڑا کام کیا، ظلم کے خلاف سب سے بڑی آواز کا نام خمینی ہے۔ مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی شخصیت ایک عہد ساز اور تاریخ ساز شخصیت تھی۔
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ مولانا امین شہیدی صاحب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے روشن فکری اور زمانہ شناسی کی بنیاد پر ایسی تحریک کا آغاز کیا، جو مظلوموں اور اہل ایمان کی تحریک تھی۔ معروف عالم دین مولانا سید محمد تقی نقوی نے کہا کہ امام خمینیؒ عظیم رہبر، دین حق کے سچے اور مخلص خدمتگار تھے، انہوں نے اسلام کی پورے عالم میں شناسائی کرائی۔ جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل قاضی نیاز حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ فقیہ جامع الشرائط تھے، جنہوں نے جہان اسلام بلکہ پوری دنیا کو بیدار کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular