Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحے پر پابندی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے ہوگا۔ معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر کے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور نمائشِ اسلحہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔ حکومت نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular