Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

سعودی فورسز کا ایک اور جعلی مقابلہ، 2شیعہ نوجوان شہید

دمام کے علاقے العنود میں سیکیورٹی فورسز نے ایک عمارت کوگھیرے میں لیکر آپریشن کیا اوردو نوجوانوں احمد عبداللہ سوید اور عبداللہ حسین سعید النمر کو شہید کردیا
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانو ں کو25دسمبر کی شام شہید کیا لیکن اس کی تفصیلات تین دن بعد میڈیا کے سامنے پیش کیں، سیکیورٹی فورسز نے ایک تیسرے نوجوان کوبھی گرفتار کرلیا
دمام(نیوزڈیسک) سعودی فورسز نے جعلی مقابلے میں مزید دوشیعہ نوجوانوں کوشہید کردیا،سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، شیعہ اکثریتی صوبے قطیف کے ساحلی شہر دمام کے علاقے العنود میں سیکیورٹی فورسز نے ایک عمارت کوگھیرے میں لیکر آپریشن کیا اوردو نوجوانوں احمد عبداللہ سوید اور عبداللہ حسین سعید النمر کو شہید کردیا، حکومت مخالف دونوں نوجوانوں کا نام مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کررکھا تھا، جعلی مقابلے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک کار کو شہدا کی کار کے طور پر میڈیا کے سامنے پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ کار سے پانچ کلو گرام دھماکاخیز مواد (آر ڈی ایکس) برآمد ہوا ہے اور نوجوان کار کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، کار سے ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے ایک تیسرے نوجوان کوبھی گرفتار کیا ہے تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا، عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانو ں کو25دسمبر کی شام شہید کیا لیکن اس کی تفصیلات تین دن بعد میڈیا کے سامنے پیش کیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular