امریکا نے سعودی تیل تنصیبات پر نصب پیٹریاٹ سسٹم، جنگی طیارے اور عسکری آلات ہٹانے اور متعدد فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا،امریکی عہدیدار
ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون ،فوجی موجودگی میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کردیا، سعودی عرب سے دفاعی شراکت داری میں کوئی کمی نہیں آئے گی ،وزیر خارجہ کا دعویٰ
واشنگٹن/ریاض( نیوز ڈیسک)امریکا نے تیل کی پیداوار پر تنازع کے بعد سعودی عرب کی تیل کی تنصبات پر نصب پیٹریاٹ سسٹم، بعض جنگی طیارے اور دیگر عسکری آلات ہٹانے اور متعدد فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکو ٹیلی فون کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا،امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکا سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر نصب پیٹریاٹ سسٹم کی دو بیٹریاں، بعض جنگی طیارے اور دیگر عسکری آلات ہٹارہا ہے ،تاہم پرنس سلطان ائربیس پر نصب پیٹریات سسٹم کی دو بیٹریاں اور دوسراجنگی سازوسامان موجود رہے گا ، امریکا ایران سے کشیدگی بڑھنے کے بعد سعودی عرب بھیجے گئے اپنے 300فوجیوں کو بھی واپس بلارہا ہے،اخبار نے ایک اور فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹریاٹ سسٹم کوامریکی واتحادی فوجیوں کو ایرانی میزائلو ں سے لاحق خطرات کے باعث عراق منتقل کیا جائے گا جبکہ دو پیٹریاٹ سسٹم کو جدید بنانے کیلئے امریکا لایا جائے گا کیونکہ امریکا کے پاس پیٹریاٹ سسٹم کی تعداد محدود ہے ،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے میزا ئل سسٹم ہٹانے کی تصدیق کی اور واضح کیا کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکااور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت داری میں کوئی کمی آئے گی،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان کو فون کرکے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے دفاعی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنما توانائی کی عالمی مارکیٹ اور دفاعی شراکت جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں،امریکی صدر نے گذشتہ ماہ سعودی عرب پر دباﺅڈالا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اپنا کردار اداکرے بصورت دیگر دفاعی تعاون میں کمی کی دھمکی بھی دی تھی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- سعودیہ سے تیل پرتنازع، امریکا کا فوجی موجودگی میں کمی…
سعودیہ سے تیل پرتنازع، امریکا کا فوجی موجودگی میں کمی کا فیصلہ
-
Ilyas - مئی 14, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































