Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ شام، صدر بشار الاسد سے ملاقات

دمشق : سعودی عرب اور شام کے درمیان بارہ سالہ کشیدگی کے بعد تعلقات معمول پر آنے لگے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے اور شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی اور ایک ایسے ماحول کے قیام پر زور دیا جس میں امداد شام کے ہر حصے تک پہنچے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا دورہ شام کے مسئلے کے سیاسی حل میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ سعودی عرب شام کے بحران کے ایسے حل کا حامی ہے جو اس کے اتحاد، سلامتی، استحکام اور اس کی عرب شناخت کو برقرار رکھے اور اسے اس کے عرب ماحول میں اس طرح بحال کرے جس سے اس کے برادر عوام کی فلاح وبہبود میں مدد ملے۔ گذشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے شامی ہم منصب فیصل المقداد کی جدہ میں ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات کےبعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ شام میں تصفیے کیلئے مذاکرات اور تنازعے کے ایسے سیاسی حل پر بات کی گئی جو ملک کی وحدت کو برقرار رکھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular