Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیئے، معاہدے پر دستخط

واشنگٹن: سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا، سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو جبکہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے گورنر جمیل احمد نے دستخط کئے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ موصول ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں، ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں یکدم بڑی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ ہی یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادائیگی کرنی ہے، یو اے ای نے اپنے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کردیا تھا، پاکستان نے رواں ماہ ہی یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular