
ریاض : سعودی عرب نے یورینیم کی افزودگی اور فروخت شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان آل سعود نے ظہران میں ایک کانفرنس کے دوران کہاکہ یہ اقدام ہر قسم کی معدنیات سے رقم کمانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے جوہری ری ایکٹرز کے لیے یورینیم ایندھن کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے پاؤڈر کنسنٹریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسے افزودہ کرکے فروخت کرے گا۔ ہم یلو کیک بھی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ایک نیا جوہری پروگرام تیار کر رہا ہے اور اس میں یورینیم کی افزودگی کو شامل کرنے کے لیے اسے وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ریاض کا اصرار ہے کہ اس کا مقصد جوہری توانائی کو اپنے توانائی کے مرکب کو متنوع بنانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔


































