Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کی روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش

ماسکو: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیےتیارہے۔ شہزادہ فیصل نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی اور کہاکہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے ثالثی کوتیار ہے۔ سعودی عرب روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانا اور فروغ دینا چاہتا ہے۔ روسی ہم منصب نے سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکی خواہش کی بھی تصدیق کی۔ جبکہ شہزادہ فیصل نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کی خواہش کا اعادہ کیا۔ یمن کی صورت حال کے بارے میں پوچھے جانے پر شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب تنازع کے خاتمے کے لیے یمنی فریقوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔ ہم یمن میں پہلے مستقل جنگ بندی تک پہنچنا چاہتے ہیں اور پھر ایک سیاسی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ نے یوکرین اور یمن کے تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا اور یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی کی جانب سے ماسکو کے ساتھ مذاکرات سے انکار کو مسلسل جارحیت کی وجہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ یوکرین روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular