
ریاض : سعودی عرب نے ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت سات ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جن 7 ممالک کو تجرباتی طور پر اس کا اجرا کیا جائے گا ان کے پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر کے بجائے کیو آر کوڈ ویزہ سسٹم ہوگا۔آئندہ لیبر، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا بھی کیو آر کوڈ کی بنیاد پرہوگا۔ ان ممالک میں یواےای، اردن، مصر، انڈونیشیا اور فلپائن بھی شامل ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔


































