
ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال، یمن اور آبنائے ہرمز میں سلامتی اور آزادانہ جہاز رانی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کی آزادی کو علاقائی استحکام، تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت اور عالمی سپلائی چین کے تسلسل کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں بحری جہازوں کی سلامتی اور آزادانہ آمدو رفت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں مشترکہ مفادات کے امور پر ریاض اور واشنگٹن کے درمیان رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی بحرانوں سے نمٹنے، سلامتی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

































