
بارسلونا: غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے گلوبل صمود فلوٹیلا بارسلونا سے روانہ ہوگیا۔ حماس نے کہا ہےکہ عالمی برادری غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے موثر طریقے سے حرکت میں آئے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا پر ستر سے زائد ممالک کے ہزار رضاکار سوار ہیں۔ توقع ہے کہ شرکاء کی مجموعی تعداد 2000 کے قریب پہنچ جائے گی جن میں انسانی ہمدردی کے شعبے سے وابستہ افراد اور عدم تشدد کے طریقوں پر تربیت یافتہ رضاکار شامل ہیں۔
حماس نے فلوٹیلا کے شرکا کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہاہےکہ رضاکاروں کے مواقف انصاف اور انسانی اقدار کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہیں اور یہ اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر مسلط کیے گئے غیر انسانی محاصرے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ حماس نے مطالبہ کیا کہ محاصرے کے خلاف بین الاقوامی تحاریک میں تیزی لائی جائے، خاص طور پر ان حالات میں جب غزہ کی پٹی میں انسانی بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔


































