
ماسکو : نیٹو میں شمولیت کی درخواست دینے پر روس نے فن لینڈ کی گیس سپلائی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اور اس میں بتدریج کمی شروع کردی ہے. اس سے پہلے روسی سرکاری توانائی کے ادارے Gazprom نے فن لینڈ کی کمپنی Gasum کو اس فیصلے سے خبردار کردیا تھا۔ روس نے ہفتے کی صبح 4 بجے کے قریب سپلائی میں کمی کرنا شروع کردی ہے ریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا جس کا مطالبہ پوٹن حکومت نے مغربی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد کیا تھا۔


































