
ماسکو: روس نے ایک بار پھر یوکرین پر میزائل حملہ کیا۔ روسی جنگی طیاروں نے دارلحکومت کیف۔ دنیپرو، پیٹروسک اور سومی ریجنز کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا۔ تمام شہروں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین کے فوجی مقامات پر راتوں رات میزائل حملے کیے جن میں ہتھیاروں کے ڈپو اور گولہ بارود کے کارخانے بھی شامل ہیں۔ خیرسون میں ایک شخص ہلاک اور 34 زخمی ہوئے۔ یوکرینی فضائی دفاع نے فائر کیے گئے 18 میں سے 15 روسی میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر روس کے زیر قبضہ علاقے برانسک میں دھماکوں سے مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی جبکہ ایک بجلی کی لائن بھی بم سے اڑا دی گئی۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین اور بیلاروس کی سرحد سے منسلک برانسک پر متعدد بار حملے کیے گئے۔


































