Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

روس یوکرین جنگ، مہنگائی کا نیا طوفان کئی ممالک کے دروازے پر دستک دینے لگا

کیف : روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے کو ہے، سمندری راستوں پر روسی قبضے کے باعث یوکرین کی زرعی اجناس عالمی مارکیٹ تک نہیں پہنچ پائی جس کے باعث کئی ممالک کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین اپنی زرعی اجناس عالمی منڈی تک پہنچانے سے قاصر ہے، مہنگائی کا نیا طوفان کئی ممالک کے دروازے پر دستک دینے لگا ہے۔ایک اندازے کے مطابق یوکرین کے پاس 2 کروڑ ٹن اجناس کا ذخیرہ ہے، لبنان اپنی گندم کا 80 فیصد یوکرین سے درآمد کرتا ہے، بھارت خوردنی تیل کا 76 فیصد اور پاکستان گندم کا اڑتالیس فیصد یوکرین سے درآمد کرتا ہے، ایتھوپیا، یمن اور افغانستان کو خوراک مہیا کرنے کے لیے اقوام متحدہ 40 فیصد گندم یوکرین سے لیتی ہے، لیکن روسی حملے کے بعد یہ سب تعطل کا شکار ہو گیا۔ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے عالمی برادری سے یوکرین کی ناکہ بندی توڑنے کا مطالبہ کردیا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی ختم کرنے اور سمندری راستے کو دوبارہ محفوظ بنانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular