Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

روس نے مزید مغربی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دیدی

ماسکو: کریملن نے روسی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی اقدام کے جواب میں مزید مغربی اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔ مغربی ممالک کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، کریملن میں دو یورپی ریاستوں کے اثاثے ضبط کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر چکے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں شامل کرلیا، یہ دونوں کمپنیاں ماسکو کے کنٹرول میں پاور پلانٹس چلاتی ہیں۔ روس نے واضح کیا کہ یہ اقدام واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب یونیپر کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ وہ روس میں موجود اپنے ڈویژن کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فورٹم نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہا ہے اور اسے اپنی روسی ذیلی کمپنی سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یونٹ کو عارضی اثاثہ جات کے انتظام کے تحت رکھا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular