
ماسکو: یوکرین کیخلاف کارروائی پر امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کردہ پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ روس کی خلائی ایجنسی کے سربراہ دیمیتری روگوزین نے امریکی خلائی پروگرام کے عہدیداروں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ’’اب آپ خلاء جانا چاہتے ہیں تو جھاڑو پر بیٹھ کر جائیں۔‘‘ اپنے بیان میں انہوں نے امریکا کو راکٹ انجن فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ روس امریکا کو 1990ء سے خلا میں لیجانے والے راکٹ فراہم کرتا آیا ہے، اب تک اس نے 122؍ راکٹس فراہم کیے ہیں جن میں سے امریکا 98؍ استعمال کر چکا ہے۔


































