Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حکمرانوں کے پاس بحرانوں کو ختم کرنے کا کوئی فارمولا نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

لاہور: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وائس چئیرمیں ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال نو اپریل سے ہمارا ملک سیاسی بحران کا شکار ہے جب بیرونی ایما پر رجیم چینج کیا گیا، یہ سمجھتے تھے ہم حکومت گرا کر، افراد کو خرید کر حکومت حاصل کرکے آگے بڑھ جائیں گے، ملک میں نہ صرف سیاسی بحران پیدا ہوا بلکہ آئینی اور معاشی بحران بھی پیدا ہو گیا، یہ حکمران جو ہم پر مسلط کئے گئے ہیں یہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ سپریم کورٹ کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کر کے آئین کی توہین کی ہے، ان کے لیے پاکستان کی ریاست اور عوام کوئی معنی نہیں رکھتے، انہوں نے کبھی مہنگائی کیخلاف مشترکہ اجلاس نہیں کیا، یہ آپ کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو خطرناک بحران کا شکار کر رہے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہمیں باہر نکلنا ہوگا، ہم ججز کے ساتھ ہیں وہ جو بھی آئین کی بحالی کے لیے فیصلہ کریں گے، عوام کی اکثریت پاکستان اور آئین کیساتھ، پاکستان کی عوام دوبارہ بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، عوام تقسیم نہیں ہوئے، ہمیں پہلے مختلف بنیادوں پر تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی ایک موقف پر اکٹھے ہو چکے ہیں، مسلکوں کی نفرت مٹا دی گئی ہے، اب پاکستانی عوام ایک قوم بننے جا رہے ہیں، ان کے لیے یہ خوف کی علامت ہے کہ عوام اکٹھے کیوں ہو رہے ہیں، پاکستان اب اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود تنہا ہو چکا ہے کوئی اس کو پوچھ نہیں رہا، جب بھکاری حکمران ہوں گے تو یہ ہے صورتحال ہو گی، خارجہ تعلقات کے معاملے میں سارے ممالک اکٹھے ہو چکے ہیں امریکہ کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے، حکمرانوں کے پاس بحرانوں کو ختم کرنے کا کوئی فارمولا نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular