
کابل : افغان صوبے بدخشاں میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق بدخشاں کے محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہےکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تقریباً 30 افراد کو خودکشی کی کوشش کرنے پر اسپتال لایا گیا جن میں زیادہ تعداد خواتین کی ہیں۔بدخشاں اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسپتال لائے گئے متاثرین میں سے دو زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ دیگر کی جان بچالی گئی۔


































