Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

بارڈر پر بڑھتے دہشتگردی واقعات تشویش ناک، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے چیک پوسٹوں پر بڑھتے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی کئی بار درخواست کی ، دہشتگرد افغان سرزمین کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، کالعدم دہشتگرد جتھے پاکستان کی سرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے کررہے ہیں، 14 اپریل کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کے 7 جوان شہید کیے، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،یہ پاک افغان سرحد پر امن برقرار رکھنے کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے، افغان ناظم الامور کو دو واقعات پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، افغان نظام الامور کو ۔14 اپریل کے واقعہ پراحتجاجی مراسلہ دیا گیا، افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر بھی احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular