
تہران : ایران کے پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا ۔میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایرانی کشتیوں نے عمان کے شمال میں امریکی پرچم والے جہاز تک رسائی کی اور اسے رکنے کا کہا، لیکن جہاز نے رکے بغیر سفر جاری رکھا۔ میری ٹائم ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کی مسلح کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو گھیر لیا۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم والا جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں کی حدود میں داخل ہوا تھا، جو وارننگ ملنے کے بعد علاقے سے نکل گیا۔


































