
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول اور وارننگ کو نظر انداز کرنے والے دس آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے پانچویں دن بھی خلیجی ممالک میں امریکی اہداف اور اسرائیل میں میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے۔ ایران نے کویت میں عرفجان اڈے اور عراق کے شہر اربیل میں السلیم ائربیس کو دو سو تیس سے زائد ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ جبکہ اسرائیل پر میزائلوں کی 17 ویں لہر کے تحت اسرائیل پر چالیس میزائل داغ دئے۔
ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں ایک سو ساٹھ امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد چھ سو اسی ہوگئی۔ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔ اور وارننگ نظر انداز کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ادھر کرمان میں ایک امریکی ڈرون مار گرایا گیا۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، امریکی صد رٹرمپ کا کہنا تھا کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔


































