Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

امریکی حملوں کے جواب میں پاسداران انقلاب کا 3 تیل بردار اور 3 امریکی بحری جہازوں پر حملہ

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 3 تیل بردار جہازوں اور دیگر علاقوں میں امریکا سے منسلک 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرنے والے تین آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا، جبکہ دیگر علاقوں میں بچوں کی قاتل امریکی فوج کے تین جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے بعد پاسداران کی بحریہ نے سخت اور واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب موجود تمام بحری جہازوں اور کشتیوں سے کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے دھوکے میں نہ آئیں اور غیر مجاز آبی راستوں سے گزرنے کی کوشش میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت سے گریز کریں، ورنہ آپ ہمارے نشانے پر ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی فوج نے ایرانی جزیرے خارگ میں تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے۔ ایران کے دو جہازوں کو آبنائے ہرمز اور ایک جہاز کو خلیج عمان میں نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام نے کہا کہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکی نیوی کے جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular