
*مختصر وضاحت:*
حسن اخلاق اور اچھی صفات میں سے ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنا ہے اسلام نے سن رسیدہ بزرگوں اور بڑوں کی عزت و احترام کرنے کی سفارش فرمائی ہے چاہے وہ کسی بھی دین اور مسلک کے ہوں۔
اپنے بڑوں اور بزرگوں کا احترام کرنا اس بات کا سبب بنے گا، کہ آپ کے چھوٹے آپ کا احترام کریں گے، لہذا بزرگوں کا احترام کرنا در اصل خود اپنے آپ کا احترام کرنا ہے۔
صلہ رحم کی اہل بیت علیہم السلام نے بہت زیادہ تاکید کی ہے جس کا فائدہ خود صلہ رحم کرنے والے کو دنیا اور آخرت میں ملتا ہے اور صلہ رحم یا اپنے خونی رشتہ داروں سے رابطہ رکھنا واجبات دینی میں سے ہے۔
صلہ رحم کے اثرات دنیا اور آخرت میں بہت زیادہ ہیں جیسے دنیا میں روزی میں اضافہ، طول عمر اور قیامت میں حساب و کتاب میں آسانی اور پل صراط سے با آسانی گزرنا وغیرہ شامل ہیں۔*
*☝️ لہذا ہر مسلمان کو دینی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے بڑوں کا احترام اور چھوٹوں کی عزت اور صلہ رحم انجام دینا چاہیئے اور ہر ایک سے خوش اخلاقی سے ملنا چاہیئے۔*


































