Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

پارلیمانی انتخابات میں مزاحمت نے شاندار فتح حاصل کی، سید حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں تحریک مزاحمت کے خلاف ایک جنگ تھی جس میں مزاحمت نے عظیم فتح حاصل کی۔ عوام سے اپنے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ اور انتخابات کے نتائج نے لوگوں سے جڑے رہنے اور استقامت کے عزم کا پیغام دیا۔ انتخابات میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی زبردست حمایت مزاحمت کے راستے پر چلنے کے لیے لوگوں کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کایمابی ہمارے اور اتحادیوں کیخلاف نفسیاتی حملوں اور وسیع پروپیگینڈوں، اقتصادی محاصرے کے باوجود حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے حزب اللہ دھڑے کے نئے ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزاحمتی لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ووٹنگ کے عمل میں شرکت کی نگرانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور انہیں واپس کرنے کی تمام تر دھمکیوں اور بہتانوں کے باوجود صیہونیوں کو کامیابی حاصل نہيں ہوئی، تین مراحل میں نمایاں حاضری ایک دندان شکن جواب تھا۔ ملک میں کوئی سیاسی گروہ ایسا نہیں ہے جو پارلیمانی اکثریت کا دعویٰ کر سکے۔ ابھی تک تمام معزز اور معقول لوگوں نے ایسا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں کسی ایک جماعت یا گروپ کی اکثریت نہ ہونے کا فائدہ سب کو یکساں طور پر ذمہ دار بناتا ہے۔
آج ہمیں پارلیمانی دھڑوں اور سیاسی جماعتوں اور نئے اور آزاد نمائندوں کی ایک فہرست کا سامنا ہے، جو ہوا ممکن ہے لبنان اور اس ملک کے عوام کے مفاد میں ہو، اور یہ کہ اس گروہ یا اس گروہ نے اکثریت حاصل نہیں کی۔ سید حسن نصر اللہ نے انتخابات کے انعقاد پر لبنانی صدر اور وزیر اعظم سمیت لبنانی حکام اور سیکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular