
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ستر سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات میں شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ یہ تاریخی یادگاری تقریب دوست عرب ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے مزید اہمیت اختیار کر گئی عباس عراقچی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ موقع خطے کے ممالک کے مشترکہ تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


































