Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں، ایم ڈبلیو ایم

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مظاہر شگری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت یا وزیر اعلیٰ پنجاب اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان تاحال کسی سطح پر کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان معاہدے کو کوئی اہمیت نہیں دی اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے پنجاب حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کریں گے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن جس طرح کے حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں اس صورت حال میں وزیر اعلیٰ کو ووٹ نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular