
اوٹاوا: معروف مبلغ اور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کینیڈا کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ مولانا کے صاحبزادے یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ والد کی حالت بہتر ہے۔ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ یوسف جمیل نے کہا کہ ایک پریشانی والی خبر تھی جسے آپ سب سے شیئر کرنا تھا لیکن الحمدللّٰہ اب پریشانی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ والد صاحب کینیڈا میں موجود ہیں، پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ان کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ والد کو سینے میں درد ہوا، اس تکلیف کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ حضرات کی خدمت میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ دعا کریں، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل جاتی ہیں اس لیے میں خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔


































